i پاکستان

علی امین حکم کے غلام ہیں، لیکن ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے، راشد سومروتازترین

April 23, 2025

جے یو آئی ( ف) سند ھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہعلی امین حکم کے غلام ہیں، لیکن ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے، سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ہے، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا، ایک انٹرویو میں متنازع کینالز کیخلاف احتجاج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب مولانا راشد سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا پہلے کینال پر بات کریں پھر بات ہوگی۔راشد سومرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قوم پرست سمجھتے ہیں نہری منصوبے کا مسودہ ایوان صدر سے منظور ہوا۔ پیپلز پارٹی سے کہہ دینا چاہیے کہ کام روکیں ورنہ حکومت سے الگ ہوتے ہیں۔جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف نے کہا کہ سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ہے، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا۔ احتجاج کرنے والوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو راستہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی