آل انڈیا مسلم لیگ کے ممتاز رہنماء نواب سلیم اللہ خان کی 153واںیوم پیدائش 7 جون کو منایاجائیگاوہ 7جون1871 کو بنگال کے مشہور خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔وہ مذہبی رجحانات رکھتے تھے اور1905 میں بنگال کی تقسیم واضح ہوئی تو خوش آمدیدکہاتھا،30 ستمبر1906 کو ڈھاکہ میں ایجوکیشنل کانفرنس کے اجلاس میں نواب سلیم اللہ نے ایک سیاسی تنظیم بنانے کی قرارداد پیش کی اور حکیم محمداجمل خان، مولانامحمدعلی جوہر اورمولانا ظفر علی خان نے بھرپور تائید کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم لیگ تشکیل دی۔وہ مشرقی بنگال کے سیکرٹری منتخب ہوئے 1911میں وائسرائے ہند کی تنسیخ بنگال کر شدید رد عمل کیا وہ 16جنوری1915 کو وفات پاگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی