وفاقی دار الحکومت میں عید کی تعطیلات کے دوران پولیس کی بہترین حکمت عملی اورسخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا گیا جبکہ جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی ، سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام سینیئر پولیس افسران ڈیوٹی پر تھے جبکہ چیف ٹریفک پولیس آفیسر سڑکوں پر ٹریفک انتطامات کا خود جائزہ لیتے رہے،شہریوں نے سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے،تفصیلات کے مطابق ماضی میں وفاقی دار الحکومت میں عید تعطیلات کے دوران بڑے پیمانے پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہی ہیں ،اس بار انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے سیکیورٹی تھرٹس کے باعث سیکیورٹی پلان اپنی نگرانی میں ترتیب دیااورخود بھی عید الفطر پر چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام سینئیر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی
پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں بھی فیلڈ میںمامور کیا گیا، چونکہ آئی جی خود فیلڈ میں رہے اور سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیتے رہے اس لئے تمام فورس نے بھی دن رات انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ڈیوٹی سر انجام دی جس سے نہ صرف وفاقی دارا لحکومت میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا،اس عید الفطر پر ماضی کی نسبت نہ صرف جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی بلکہ چوری اور ڈکیتی کی وادتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہوئی ،دوسری جانب ٹریفک کے بہترین انتظامات کے باعث دوسرے شہروں سے اسلام آبا د اور مری کا رخ کرنے والے سیاح بھی اسلام آباد کی حدود سے با آسانی گزرتے رہے ،چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن ذیشان حیدر خود ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ، شہریوںنے سیکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتطامات کرنے پر آئی جی اور چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی