i پاکستان

عید پر کراچی سے سکھر جانیوالا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحقتازترین

April 04, 2025

سکھر میں واکنگ ٹریک پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان کراچی سے عید منانے سکھر آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی