i پاکستان

عید میلادالنبی کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہتازترین

September 18, 2023

پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسی سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی