i پاکستان

عید الاضحی کی آمد، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازتتازترین

June 07, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے عیدالاضحی کی آمد کے موقع مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے عید الاضحی کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مردہ مرغیاں اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی