i پاکستان

آئندہ مالی سال 2024-25کے لئے آئی ٹی اورٹیلی کام سیکٹر کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہتازترین

June 10, 2024

آئندہ مالی سال 2024-25کے لئے آئی ٹی اورٹیلی کام سیکٹر کے لئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے درآمد شدہ موبائل پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے لئے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے تین سو فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ٹیکنالوجی کے شعبے کے لئے 47ارب 43کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، رواںمالی سال میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے لئے 6ارب مختص ہے جبکہ نئے مالی سال آئی ٹی کے 15جاری منصوبوں کے لئے 21ارب 15کروڑ کی تجویزدی گئی ہے اس کے علاوہ آئی ٹی کے 15نئے منصوبوں کے لئے 6ارب28کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ٹیکنالوجی پر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لئے 9ارب 92کروڑ57لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ کراچی میں آئی ٹی پارک کے لئے 6ارب89کروڑ روپے الگ سے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ڈیجیٹل اکانومی منصوبے کے لئے 3ارب 50کروڑ سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لئے 1ارب ورپے ، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لئے سمارٹ آفس کے منصوبوں کے لئے 30کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ایف بی آر کی جانب سے درآمد شدہ نئے موبائل پر 25فیصد مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی