آئیسکو ملازمین بے لگام ،اصل کی بجائے اپنی مرضی کے زیادہ یونٹ ڈال کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ، صارف کے 138 یونٹ کی بجائے 628 یونٹ ڈال کر 29000 روپے بل بھیج دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی ہونے پر عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف اسلام آ باد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) کے دربار محل فیڈر آئی ایٹ کے ملازمین نے بھی اصل کی بجائے اپنی مرضی کے زیادہ یونٹ ڈال کر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ، صارفین کے اصل یونٹ کی بجائے زیادہ یونٹ ڈال کر اور بلنگ کر رہے ہیں ۔ آئیسکو دربار محل فیڈر آئی ایٹ کے طاہر نامی ملازم جو کمپنی میں لائین مین ہیں اس نے ایک صارف کا بل پے کرنے کے باوجود میٹر کاٹا اور صارف کو جان بوجھ کر دفتر کے چکر لگوائے اس کے بعد صارف سے بھتہ کی بھی دیمانڈ کی لیکن صارف نے دینے سے انکار کیا تو اس نے صارف کے استعمال شدہ 138 یونٹ کی بجائے 628 یونٹ ڈال کر 29000 روپے بل بھیج دیا ۔ جب صارف نے سابقہ بل اور موجودہ بل کی ریڈنگکی دیکھی تو اس کے 138 یونت بنتے تھے جس پر صارف نے آئیسکو ملازم طاہر سے رابطہ کی کوشش کی لیکن اس نے کو ئی جواب نہیں دیا تو صارف کو مجبورا آئیسکو کے تین دفاتر کے چکر لگانا پڑے جس کے بعد آئیسکو کے ایک ملازم نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود طاہر نے جان بوجھ کر زیادہ یونٹ لکھے ۔ صارف کی پیروی پر29000 روپے کی بجائے دوبارہ 138 یونٹ کا بل 1950 روپے بنایا گیا ۔معلوم ہونے پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو بجلی مہنگی ہے اور دوسری طرف آئیسکو ملازمین زیادہ یونٹ ڈال کر اور بلنگ کر رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آ ئیسکو کے کرپٹ ملاز مین کیخلاف فورا کاروائی کی جائے اور اور بلنگ سے چھٹکارا دلایا جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی