فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کو کھربوں روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق نگران وفاقی وزیر تجرات گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرے گی، سپریم کورٹ سے صورتحال میں مداخلت کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال ہرپاکستانی کیحق زندگی کو متاثر کررہی ہے، پاکستان چند سالوں میں ایک ہی غلطیاں دوبارہ نہیں برداشت کر سکتا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ وہ خوشحالی کے لیے صرف بدانتظامی کا خاتمہ چاہتے ہیں، مہنگی بجلی تمام پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی زیادہ قیمت شہریوں کو غربت میں دھکیل رہی ہے اور کاروبار کو دیوالیہ کر رہی ہے، حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی بقا زیادہ اہم ہے یا 40خاندانوں کے لیے یقینی منافع ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی