i پاکستان

آئی ایم ایف حکومت کوعیاشیاں ختم کرنے کا کیوں نہیں کہتا، حافظ نعیم الرحمانتازترین

January 30, 2023

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اپنے خرچوں کی قربانیاں نہیں دیتے،بوجھ عوام پر آجاتاہے، آئی ایم ایف حکومت کوعیاشیاں ختم کرنے کا کیوں نہیں کہتا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکمران طبقے کے باعث آج ہماری یہ حالت ہے، ان کے بچے بیرون ملک میں پڑھتے ہیں اور انہوں نے قوم کے بچوں کو جاہل بنا دیا، عوام کی تقدیر کا فیصلہ اشرافیہ اور بااختیار لوگ کرتے ہیں، عوام کو ڈرایا جاتا ہے کہ احتجاج کریں گے تو ہم دیوالیہ ہوں جائیں گے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے خرچوں کی قربانیاں نہیں دیتے، بوجھ عوام پر آجاتا ہے، آئی ایم ایف حکومت کوعیاشیاں ختم کرنے کاکیوں نہیں کہتا، پروٹوکول اور مخصوص لوگوں کے پیٹرول کو ختم کرنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، کیا ایف آئی اے اور نیب کی انکوائری نہیں ہونی چاہیے، معلوم کرنا ضروری ہے کہ کون سے افسر کے پاس کتنے ڈالرز ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم کسی سے لڑنا اور تصادم نہیں کرنا چاہتے، لیکن اپنے ووٹ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائیں گے، ہم سے جوسیٹیں دھاندلی کے ذریعے لی گئیں وہ واپس لیں گے، الیکشن کمیشن کافیصلہ جماعت اسلامی کے حق میں آئے گا۔ حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا بنے گا، بڑی تعداد میں ہمارے ٹان چیئرمین بنیں گے، کراچی کے لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے، اپنے شہر کے لوگوں کے ٹیکس کے پیسے کا دفاع کریں گے، ہم ہر سطح پر ٹاسک فورس بنا رہے ہیں جو تمام شعبوں میں معاونت اورنگرانی کریگی، جو افسران کام نہیں کریں گے،ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی