i پاکستان

عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے، تحریک انصافتازترین

December 31, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم میدان میں ہیں آ ئوہمارا مقابلہ کرو،اسد عمر نے اپنے بیان میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آ ئوہمارا مقابلہ کرو، ووٹرز تمہارا انتظار کر رہے ہیں،انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی سوال کیا کہ آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی؟ الیکشن کمیشن کا یہ کہنے کا جواز کیسے بنتا ہے کہ وہ تیار نہیں تھے، عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے، فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا حکومت ووٹ سے خوفزدہ ہے، کٹھ پتلی الیکشن کمشنر سے مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت سے مطالبہ ہے کہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری پر ذرا بھی شبہ تھا تو وہ بے نقاب ہو گیا، ای سی پی نے عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی الیکشن کی اجازت نہ دے کر توہین عدالت کی، الیکشن کے انعقاد پر سیاست کھیلنے پر الیکشن کمیشن پاکستان کو فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی