عارف والا کے نواحی گائوں میں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گرگیا اور خود ہی کال کرکے ریسکیو کو طلب کرلیا۔تفصیل کے مطابق عارف والا کے علاقہ نواحی گائوں 64 ای بی میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا۔ کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر جانے والا چور 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا، چور نے مدد کے لیے کنویں سے ہی ریسکیو کو کال گھما دی جس کے بعد ریسکیو کے عملے نے لوکیشن ٹریس کرکے چور کو کنویں سے نکال کر اسپتال میں منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش زخمی علی نے چوری کی نیت سے آنے کا اعتراف بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی