عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے وفاقی وزیر حزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے و فاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے اس اعلان کو مستحسن اور ملک کے لئے نیک شگون قراردیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ہم وفاقی حکومت ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی معاشی نظام کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر ، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ کا سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی جانب سے سود کے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کا اعلان خوش آئند اور قابل ستائش ہے۔علماء نے کہا کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت اور یہ فیصلہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہے اور یہ ا اسلامیان پاکستان ا یک دیرینہ خواہش تھی جو اللہ نے آج پوری فرمائی اس ہم اپنے رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی