i پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر دینے کی منظوریتازترین

June 15, 2024

عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دیدی۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ رقم پنجاب میں پرائمری کی سطح پر بچوں کی تعداد میں اضافے اور پڑھنے کی مہارت میں بہتری پر خرچ ہو گی، منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار ہیڈ ٹیچرز اور ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد اساتذہ براہ راست مستفید ہوں گے۔ ناجے بن حسائن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، اس منصوبے سے حکومت پنجاب کو یہ تعداد کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی