عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مارٹن ریزر نے پاکستان کا پانچ روز کا دورہ مکمل کر لیا ۔اڑان پاکستان پروگرام 10سال میں چھ شعبوں پر فوکس کرتا ہے۔ مارٹن ریزر نے کہا اڑان پاکستان پروگرام کے اہداف کے نتائج کے لئے عمل درآمد یقینی بنانا ہے،وزیراعظم سے اصلاحات کے ایجنڈے اور معاشی استحکام پر بات چیت ہوئی ، پائیدار ترقی کے لئے پالیسی اصلاحات اور ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی،بلند اہداف حاصل کرنے کے لئے عالمی بینک کی مدد کافی نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے کا ماحول بہترکرکے نجی شعبے سے سرمایہ حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، اضافی وسائل کے حصول کے لئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی