i پاکستان

عالمی اقتصادی فورم پر ٹریول اینڈ ٹورازم کی اعشاریائی درجہ بندی برائے سال 2024 میں پاکستان نے نمایاں مقام حاصل کیاتازترین

May 22, 2024

عالمی اقتصادی فورم کی اعشاریائی درجہ بندی برائے سال 2024 کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں 101 ویں پوزیشن تین اعشاریہ چھ فیصد بہتر کارکردگی کے ساتھ حاصل کی-جبکہ سال 2019 میں پاکستان کا اسکور تین اعشاریہ اکتالیس تھا- پاکستان کی عالمی پوزیشن میں بھی 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہوا- ٹریول اور ٹورازم ڈیویلپمنٹ انڈیکس ہر ملک کی اس شعبے میں کارکردگی کی بنا پر ان کا حقیقی مقام متعین کرتی ہے تا کہ وہاں اس شعبے سے پیدا ہونے والے بہتر مواقع اور متوقع ترقی کی بہتر جانچ کی جا سکے- پاکستان نے سال 2024 میں سال 2019 کے مقابلے میں 101 ویں پوزیشن حاصل کر کے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا- اس موقی پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائیریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے فرمایا کہ پاکستان کی نمایاں کارکردگی اس بات کی غماز ہے کہ نجی اور سرکاری شعبے کی متحدہ کوششیں رنگ لائیں اور ثابت ہوا کہ پاکستان کے شعبہ سیروسیاحت میں کام کرنے کے مزید مواقی موجود ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، ورلڈ بنک، متعلقہ ادراوں اور نجی شعبے کی موافقت نے سابقہ تین سالوں میں ترقی کے بہتر مدارج طے کئے-

انہوں نے مزید کہا کہ یو این ٹورازم ارگنائزیشن نے بھی عالمی وبا کے شدید اثرات کے باوجود 2023 کے بعد پاکستان کی بانوے فیصد عمدہ کارکردگی کو سراہا- پاکستان میں وبا کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ ہوا- انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے مختلف نمایاں عالمی سیاحتی کاروباری ایوینٹس میں شمولیت اختیار کی- ان میں ورلڈ ٹریڈ مارٹ لندن، ائی ٹی بی برلن، نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، اریبین ٹریول مارٹ دبئی، سیئول ٹریول مارٹ کوریا، اور ٹریول مارٹ ویتنام نمیاں رہے- یہاں سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد جہ براہ راست کاروباری بات چیت کے مواقع میسر رہے- پاکستان کی اصل روایات اور حقیقی چہرے کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لئے سلام پاکستان برانڈ کا بھی افتتاح ہوا-

آفتاب رانا نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان کے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کےلئے کم سے کم قومی معیار کو بھی متعارف کروایا- تا کہ متعلقہ شعبی کی کارکردگی میں بتدریج اضافہ کیا جا سکے- تا ہم اس شعبے میں مزید اصلاحات اور طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے- افرادی قوت کو بہتر اور باصلاحیت بنا کر بلاشبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہو گا- عالمی ٹریول اور ٹورازم ڈیویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں نماےاں کارکردگی ممالک میں امریکہ، اسپین، جاپان، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، انگلینڈ چین، اٹلی، اور سوئٹزرلینڈ نمایاں رہے- تمام دنیا میں ممالک اپنے بہتر کاروباری ماحول اور مواقعوں سے جانے جاتے ہیں- بیشتر ممالک کی ترقی کا انحصار سال 2022 میں 75 فیصد یا اس سے زیادہ شعبہ سیروسیاحت پر رہا- اور کئی ممالک کے جی ڈی پی کی شرح نمو اسی شعبے کی وجہ سے 70 فیصد تک رہی- ایشیاء پیسیفک خطے میں متعدد مشکلات کے باوجود پاکستان کی شعبہ سیر وسیاحت میں ترقی کے مواقع بدرجہ اتم موجود ہیں -

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی