i پاکستان

عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیاتازترین

April 25, 2025

پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جہلم جیل سے پانچ روز بعد رہا کردیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر موجود رہی، عالیہ حمزہ جیل کے اندر سے ہی پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئیں، عالیہ حمزہ کی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور 19اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی