i پاکستان

اے این ایف کی ملک گیر مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، 32 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمدتازترین

January 28, 2025

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلا ف ملک گیر مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان کو گرفتار کرکے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ،ان میں راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان میں کاروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق برطانیہ سے راولپنڈی بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کراچی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پنچنگ بیگز پر مشتمل پارسل سے 4.6 کلو آئس برآمد ہوئی۔بلوچستان میں پنجگور کے غیر آباد علاقے سے 15 کلو چرس جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 23 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی