اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان۔9 کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار ۔3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمد کرلی،ترجمان اے این ایف کے مطابق سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوے 2 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس،ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 16 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی ہے۔پشاور میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ نوشہرہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40.8 کلو چرس، 26.4 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار کرلیا ،بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 28 کلو افیون اور 10 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد۔کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 5 کلو آئس اور 20 کلو چرس برآمد،3 ملزمان گرفتار۔جناح ٹان کوئٹہ میں دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 2 کلو آئس اور 10 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 980 گرام آئس برآمد کر لی ہیگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی