i پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار، 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 11.021 کلو گرام منشیات برآمدتازترین

April 11, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 11.021 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئیر دفتر میں برطانیہ سے موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی ۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 250 گرام افیون جبکہ راولپنڈی میں برطانیہ سے کوریئر دفتر میں موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔انسداد منشیات کی دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.184 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوہاٹ روڈ اسلام آباد پر ہاسنگ سوسائٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں ایک شخص کے قبضے سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق حیدرآباد میں گڈو چوک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی