استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ 9 مئی کی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔اپنے ایک بیان میں آئی پی پی رہنمانے کہا کہ وطن دشمنی کی سیاست پر شرمندگی کا باعث بننے والے واقعہ کو ایک سال ہو چکا ہے، آئی پی پی سانحہ 9 مئی کے رد عمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے، انا اور خود پرستی کے شکار بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت و انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی در بدری کا شکار ہے، سیاسی جنازہ سڑک پر رکھ کر علامتی ماتم کرنیوالوں کے ہاتھ سے توبہ کا وقت بھی نکل چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی