126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 پاکستانی سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ اور بطحا قریش کی رونق دوبالا ہوگئی ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 126 حج پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 57 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، آج 12 پروازوں کے ذریعے مزید 24 سو 50 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکیم کے 2 ہزار سے زائد عازمین کرام بھی سعودی عرب پہنچ گئے، 16 ہزار 5 سو عازمینِ کرام کی سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو گئی۔ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا کہ 12 ہزار 435 عازمینِ کرام زیارتِ مدینہ منورہ مکمل کر کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچ گئے جبکہ پاکستان سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز 24 مئی سے ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی