سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7روزہ چلہ میں بدل گئی، تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی،30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہو جائیں گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں ، 30نومبر کے بعد 13پارٹیاں تتر بتر ہو جائیں گی،انہوں نے کہ پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا، غریب کو پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین، راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، 15دن اہم ہیں اس لئے 30نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ایف آئی آرکٹ نہیں رہی، پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جا رہے حکومت ٹھپ ہوگئی، پنڈی میں بچیوں کے 50سکول کالج اور 5یونیور سٹیاں بنائی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی