i پاکستان

22 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کو عوام کی نظروں سے دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،سلمان اکرم راجہتازترین

April 24, 2025

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عوام کی نظروں سے دور کرنے کی کوشش پچھلے 22 ماہ سے جاری ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی جیل میں بیٹھ کر روز پہلے سے زیادہ قدآور ہو رہا ہے، ہم تباہی کے گڑھے میں گرچکے ہیں جس سے پوری قوم کو باہر نکلنا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی کو جیل میں اخبار نہیں دیا جاتا، بانی پی ٹی آئی کی 6 ماہ میں اپنے بچوں سے صرف 2 بار بات کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ دشمن سے جنگ قوم لڑا کرتی ہے، سپاہیوں کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہوتی ہے، بانی کی اہلیہ کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لیکن پھر بھی 20 ماہ سے جیل میں ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے جیل سے 2 میل دور روک لیا جاتا ہے، بانی کی بہنوں کو روک لیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی