اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سماعت کے دوران بانی عمران خان اور بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال پر ملزمہ بشری بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، اس کے علاوہ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر راتھر کا بیان بھی قلم بند کر لیا گیا۔ سماعت کے دوران پرویز خٹک کی جانب سے عدالت میں تحریری درخواست دائر کی گئی، انہوں نے بتایا کہ میرے بیان میں شامل کیا جائے کہ میں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اصرار پر بند لفافے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری دی، سابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر لائے گئے لفافے کو پڑھے اور بحث کیے بغیر منظور کرنے پر اصرار کیا تھا۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ میرے بیان میں یہ شامل نہیں کیا گیا، عدالت سے درخواست ہے میرے بیان میں یہ مقف بھی شامل کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی