i پاکستان

190 ملین پائونڈ کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشری کا اپیلوں پر جلد سماعت کیلیے عدالت سے رجوعتازترین

April 11, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے 10 ملین پائونڈ کیس میں اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔عمران خان اور بشری بی بی نے وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جنہیں دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور بشری بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے، ملزمان کو 17 جنوری 2025 کو سزا سنائی گئی اور اب تک اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے، عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلیے سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا غیر قانونی اور مغائر آئین ہے۔17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال اور بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے جبکہ ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پانڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پانڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نیریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلی کیپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کیچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔عدالت نے ذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پانڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی