معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری خلیل احمد بدلی نے کہا کہ16 دسمبر تاریخ کا ساز ترین دن جس غم کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ 16دسمبر کا دن اے پی ایس سانحہ پشاور کی حیثیت سے ایک المناک باب بن چکا ہے اس سانحہ میں جس طرح کی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ہے دنیا کا کوئی مذہب ایسی گھنائونی حرکت کرنے کی اجازت نہیں دیتا یہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ جنہوں نے انتہائی سفاکی سے معصوم بچوں پر گولیاں برسائیں ایسے گھنائونے فعل میںملوث دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ آج ان معصوم شہداء کو ہم سے بچھڑے کئی سال ہو چکے ہیں مگر ان کا غم آج بھی دلوں میں موجود ہے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔خلیل بدلی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کی ننھی کلیوں کو مسلنے والے اپنے عبرت ناک انجام سے دوچار ہو چکے ہیں ۔ اسوقت غم کی گھڑی میں افواج پاکستان ، پاکستانی و کشمیری قوم نے عزم و حوصلے کا مظاہرہ کر کے ان ناپاک دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور ساتھ دیتے رہیں گئے۔ آج کے دن معصوم پھولوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 146معصوم بچوں کو اپنی ماوں سے جدا کر دیا گیا۔ ان دہشت گردوںکو اسلام کبھی معاف کرئے گا اور ہی نہ دنیا کی تاریخ میںایسے لوگوں سے کوئی ہمدردی رکھی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی