آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔ اوگرا نے واضح کیا کہ کمرشل تندور اور گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔سی این جی اسٹیشنز، فرٹیلائزرز، پاور اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی تھی تاہم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے بچنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی