i بین اقوامی

یوکرین'اوڈیسا میں روس کے میزائل حملے' 17افراد ہلاک ' 30 زخمیتازترین

July 05, 2022


یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روس کے میزائل حملوں میں 17افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے 'روس نے یوکرین کے 144فوجیوں کو رہا کر دیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اوڈیسا کی فوجی انتظامیہ کے ترجمان سیرگئی براٹچک نے بتایا کہ یہ میزائل حملے جمعہ کی صبح کو بحیرہ اسود سے طیارے کے ذریعے کیے گئے۔ ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ طاقت ور میزائل حملے میں 9منزلہ رہائشی عمارت اور ایک تفریحی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 17افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہو گئے ہیں۔ فوجی انتظامیہ کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریسکیو آپریشن سے متعلق معلومات آن لائن پوسٹ نہ کریں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت ماسکو نے یوکرین کے ایک سو چوالیس فوجیوں کو آزاد کر دیا ہے۔روسی اور یوکرینی حکام نے اس سے قبل اپنے اپنے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ایک معاہدے کی خبر دی تھی۔اس سے پہلے بھی روس کی فوج نے وکٹر مدودچوک کی آزادی کے بدلے آزوف بٹالین کے یوکرینی فوجیوں کی رہائی کی خبر دی تھی۔ وکٹر مدودچوک ایک سڑسٹھ سالہ یوکرینی تاجر ہے جس کے روسی صدر پوتین سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ماسکو، آزوف بٹالین کے فوجیوں کو نیونازی قرار دیتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی