امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے اورگرین لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، پینٹاگون کاکنٹریکٹر وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب گرین لینڈ نے امریکی ملکیت بننے سے انکار کردیا ہے۔گرین لینڈ اورڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کی۔گرین لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہیکہ امریکا سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں مگر گرین لینڈ امریکی ملکیت نہیں بننا چاہتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی