i بین اقوامی

عوام کی معاشی مشکلات و سیاسی اخراج طالبان کے خلاف غصہ بڑھا رہا ہے، سابق افغان وزیر انوارالحقتازترین

January 15, 2026

سابق افغان وزیر انوار الحق نے کہا ہے کہ عوام کی معاشی مشکلات و سیاسی اخراج طالبان کے خلاف غصہ بڑھا رہا ہے۔سابق افغان وزیر کا کہنا تھا کہ عوام اقتصادی بحران اور روزگار سے متعلق طالبان رجیم سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں۔افغان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان پر قابض طالبان کی تمام توجہ جابرانہ اقتدار کومضبو ط کرنے پر مرکوز ہے، یونیسف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تقریبا نصف بچے شدید غذائی غربت کا شکار ہیں۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہر چار میں سے ایک نوجوان بیروزگار ہے۔ تنظیم روا کے مطابق شعبہ تعلیم میں خواتین پر زمین تنگ، افغانستان خواتین کیلئے دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔افغان مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم جابرانہ طرز حکمرانی کے باعث عوام کے مصائب سے لاتعلق ہو چکی ہے، طالبان رجیم کا غیر قانونی تسلط معاشی تباہی اور خطہ میں عدم استحکام کا باعث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی