پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (پی ایم اے اے)کے زیرِ اہتمام معرکہ حق ویمن سیلف ڈیفنس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوان خواتین کو مارشل آرٹس اور ذاتی تحفظ کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کا انعقاد آئی ایف ایم ایس اے پاکستان، دی ٹرسٹ اسکولز اور شن کیوکوشنکائی پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا۔ معروف کراٹے ماہرین شیہان ایم ارشد جان اور شیہان شکیل احمد نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور خواتین کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پی ایم اے اے کے چیف ٹرینر سینسی انور محی الدین نے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس ایک ناگزیر مہارت بن چکی ہے۔ مارشل آرٹس نہ صرف اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ذہنی مضبوطی اور نظم و ضبط بھی پیدا کرتے ہیں۔دی ٹرسٹ اسکولز نے چار گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو خصوصی شرکت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی