i کھیل

انڈر 18 ایشیا کپ،قومی جونیر ہاکی ٹیم جاپان روانہ ،پاکستان گروپ میچز میں چین، ملائیشیا، بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگاتازترین

May 25, 2026

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی جونیر ہاکی ٹیم جاپان روانہ ہوگئی۔ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ قومی جونیر ٹیم میں غلام مصطفی (گول کیپر)، نعمان (گول کیپر)، عبداللہ اعوان، محمد یحیی نجیب،عاصم حیدر، محمد عثمان، محمد زمان، محمد اسنان، حسن اکبر، شاہد اللہ، محمد زنیر، محمد فرحان اسلم، رانا عبد السمیع، عزیر احمد قریشی، عثمان غنی، مزمل سعید، سلمان یاسین,عدیل شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد قمر ابراہیم(ہیڈ کوچ)،محمد قمر الحق (مینیجر)،ریحان بٹ (کوچ)،محمد عمر بھٹہ (کوچ)،یاسر اسلام(کوچ)،سید ابو زر عمرائو (ویڈیو اینالسٹ)، عدیل اختر (فزیوتھراپسٹ) حصہ ہیں۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان۔پول بی پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں ۔ پاکستان 30 مئی کو چین، 31می کو ملائیشیا، 3جون کو بنگلہ دیش سے مدمقابل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی