i کھیل

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاریتازترین

April 10, 2026

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان چھ وائٹ بال میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے تمام مقابلے کراچی میں منعقد ہوں گے۔سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے، جو 3، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12، 14 اور 15 مئی کو شیڈول ہیں، لیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز میں بھی شرکت کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی