i کھیل

پاکستان لیجنڈز ٹورنامنٹ سے دستبردار، بھارتی کھلاڑیوں سے معافی کا مطالبہتازترین

October 06, 2026

پاکستان چیمپئنز نے بھارتی ٹیم سے گزشتہ سیزن میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر تحریری معافی کا مطالبہ مسترد کیے جانے کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے جاری ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم اس کے ساتھ پی سی بی نے واضح طور پر مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر بھارتی ٹیم تحریری معافی مانگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا موقف تھا کہ گزشتہ سال بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین سے یہ یقین دہانی بھی مانگی کہ اگر بھارتی کھلاڑی پاکستان کے خلاف کھیلنے یا ٹورنامنٹ میں شرکت سے گریز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔تاہم ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بھارتی ٹیم سے تحریری معافی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا، جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی