i کھیل

تشدد اور تضحیک برداشت سے باہر ہوجائے تو شادی ختم کردینی چاہیے، محب مرزاتازترین

September 04, 2024

معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ جب تشدد اور تضحیک برداشت سے باہر ہوجائے تو شادی کو ختم کردینا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں محب مرزا نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سماج میں شادی سے متعلق غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ان کے مطابق لوگوں کو یہ سمجھایا اور کہا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہوگئی، اب سب کچھ یہی ہے، اسے ہی چلانا ہے، جو بھی ہوجائے اسے کامیاب بنانا ہے۔محب مرزا کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی طلاق کو پروان چڑھانے کے بات کرتے ہیں لیکن ان کا سوال ہے کہ شادی کو نبھانے کا جنون کیوں ہے؟ان کے مطابق اگر کسی تعلق، رشتے یا شادی میں تشدد، تضحیک اور مسائل برداشت سے باہر ہوجائیں تو انہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی