بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق ڈھاکا میں ہونیوالے انتخابات میں تمیم اقبال اس عہدے کیلئے واحد امیدوار تھے، وہ مجموعی طور پر 4 سالہ مدت کیلئے بورڈ کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بنگلادیشی حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی