i کھیل

''تم میری ہو'' حمیمہ ملک کا اپنی بھابھی کو پیار بھرا پیغامتازترین

August 26, 2024

معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے اپنی دوسری بھابی زینب کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر بھائی اداکار فیروز خان کی اہلیہ اور اپنی بھابی کے ہمراہ نئی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی بھابی کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تم میری ہو۔دوسری جانب فیروز خان کی اہلیہ زینب نے بھی حمیمہ ملک کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے حمیمہ ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نند کون ہوتی ہے؟ وہ آپ کی زندگی کو مزید بہتر بناتی ہے اور ہزار دوستوں سے بہتر ہوتی ہے، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں حمیمہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی