i کھیل

تیسرا ون ڈے‘ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 45 رنز سے شکست دیدیتازترین

October 01, 2026

آسٹریلیا نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو ڈی ایل میتھڈ کیتحت 45 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے 323رنز کے تعاقب میں 28 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے جب کھیل کو بارش کے باعث روکنا پڑا۔ تاہم، میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 45 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ پروٹیز کی جانب سے رائن رکلٹن 71 اور کوربِن بوش 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دیگر بلے بازوں میں میتھیو برٹزکے 25، کپتان ایڈن مارکرم 15، ٹرِسٹن اسٹبز 14 اور کوئنٹن ڈی کاک0 کے انفرادی اسکور پر آٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلٹ اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے ایلکس کیرے 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل مارش 56، اولیور پِیک 48، میٹ رینشا 30، ٹریوس ہیڈ 24، کیمرون گرین 23، کوپر کونولی 23، پیٹ کمنز 11 اور زیویئر بارٹلٹ 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ مچل اسٹارک 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوربِن بوش نے 4 اور جیرالڈ کوٹزے اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جورن فورٹِن نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی