نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے چھکے پر گیند ایک شائق کے سر پر جا لگی۔ بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا میچ میں دلچسپ واقعہ کی وجہ بن گیا جب گیند بانڈری لائن کے پار سٹینڈ میں ایک شائق کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی