بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف، نو بیاہتا جوڑی، فلم دبنگ کی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی جانب سے شادی کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اس انٹرویو میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑے کی منگنی30 دسمبر 2022کو ہی ہو گئی تھی۔اداکار و اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنے والدین سے شادی سے متعلق بات کرنے، ایک دوسرے کو اپنی فیملی سے متعارف کروانے پر بھی کھل کر بات کی ہے۔ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے شادی سے قبل سوناکشی کو پرپوز کرنے کے لیے اداکارہ کے والد، شتروگھن سنہا سے باقاعدہ طور پر اجازت لی تھی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا بتانا تھا کہ میں نے ہی ظہیر سے پہلے محبت کا اظہار کیا تھا اور شادی کی پیشکش کی تھی۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے ظہیر سے کہا تھا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں اور میں تم سے ہی شادی کروں گی چاہے تمہیں اچھا لگے یا نہ لگے، ظہیر شروع شروع میں تھوڑا نروس تھے اور وقت لینا چاہتے تھے مگر میں اپنے اس فیصلے سے متعلق بالکل پختہ ارادہ رکھتی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی