i کھیل

ظہیر کیساتھ مذہب پر کبھی کوئی بحث نہیں ہوئی، سوناکشیتازترین

July 20, 2024

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی بین المذاہب شادی پر خاموشی توڑ دی۔سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔بین المذہب شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو بھارت کے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اب تک کڑی تنقید کا سامنا ہے، شادی سے قبل یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اداکارہ اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں گی لیکن بعدازاں، ظہیر اقبال کے والد نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق، اب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی بین المذاہب شادی کو ایک خوبصورت جشن قرار دیا۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے اور ظہیر کے عقائد مختلف ہیں لیکن مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم دونوں بنیادی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں اور ظہیر شادی سے قبل سات سال تک تعلقات میں رہے لیکن کبھی بھی ہماری بات چیت کا موضوع ہمارے مختلف عقائد نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے درمیان مذہب کو لیکر کبھی کوئی لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی