سوات سے تعلق رکھنے والے 22سالہ ایتھلیٹ عامر خان نے تھائی لینڈ میں تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں بھارت سمیت تین ممالک کو چت کرکے گولڈ میڈل حاصل کرلیا،بنکاک میں ہونیوالے ساتویں ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چمپئن شپ میں دنیا بھر سے تیس ممالک کے تین ہزار اتھلیٹس نے حصہ لیا،مینگورہ کے 22سالہ عامر خان نے اپنیگروپ میں بھارت،فلپائن اورجاپان کے ایتھلیٹس کو شکست دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی