i کھیل

تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلادیشی شوٹنگ ٹیم بھارت جائیگیتازترین

January 29, 2026

بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں بہتری آنے لگی، بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم بھارت جائے گی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی شوٹنگ ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دے دی گئی ہے، بنگلا دیش حکومت نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کی منظوری دی ہے۔بنگلادیشی وزارتِ یوتھ اینڈ اسپورٹس نے باضابطہ طور پر حکومتی حکم نامہ جاری کیا، فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلادیش نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہیں بھیجا۔بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ شوٹنگ ٹیم کیلئے سیکیورٹی خدشات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سیکریٹری محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے، منتظمین نے سیکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ انڈور ہو گا، محفوظ جگہ ہو گی، اس لیے حکومت نے ٹیم کو بھارت جانے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 2 سے 14 فروری تک منعقد ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی