سینئر اداکار راشد فاروقی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کو اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو اس وقت اپنا شوبز کیریئر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، اس لیے میں ایسی عورت سے شادی کرنا چاہتا تھا جو ملازمت پیشہ ہو۔اداکار نے بتایا کہ میری والدہ نے میرے لیے ایسی عورت ڈھونڈی جو اسکول میں پڑھاتی تھی تو مجھے بہت خوشی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ جب شادی ہوگئی تو اہلیہ نے کچھ روز بعد کہا کہ میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہوں جس پر میں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں آپ پی ایچ ڈی کر لیں اہلیہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور اسکول کی نوکری چھوڑ دی۔راشد فاروقی نے کہا کہ اللہ نے اپنا کرم کیا اور ہمارے سب کام آسان ہوتے گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اہلیہ کے کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ میری یہ سوچ ہے کہ جتنی بھی خواتین نے تعلیم حاصل کی ہے انہیں اپنے وطن کے لیے کام کرنا چاہیے، اس لیے ان کے گھر والوں کو اس مقصد کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی