چند ہفتوں قبل سڈنی عدالت سے بری ہونے والے سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا سے مکمل طور پر پابندی اٹھا لی گئی،سری لنکا کرکٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے آسٹریلیا میں ٹرائل مکمل کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فوری طور پر کرکٹر سے پابندی اٹھانے کی تجویز دی ،سری لنکن کرکٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تجویز کو منظور کر لیا ہے جس کے بعد دانشکا کو ہر طرح سے کھیلنے کی اجازت ہے اور وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں،واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے دانشکا گونا تھیلاکا کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے انڈیپینڈنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، کرکٹر کو نومبر 2022میں تمام فارمیٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی