i کھیل

سری لنکا نے 27 سال بعد بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لیتازترین

August 08, 2024

سری لنکا نے 27 سال بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔ سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی۔ کولمبو میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے سات وکٹ پر 248 رنز بنائے، اوسکا فرنینڈو 96 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، روہت شرما 35 اور ویرات کوہلی 20 رنز بنا سکے، سری لنکا کے دنتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ واضح رہے کہ تین میچز کی ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے دو میچز جیتے ایک میچ ٹائی ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی