وفاقی سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشد کیانی نے کہا ہے کہ سپورٹس زندگی کا حصہ ہے، کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی کا سامنا ہوتا ہے،سپورٹس بورڈ میں کافی مافیاز تھے، ان کو ختم کرنے کے لیے حل نکال لیا۔وفاقی سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشد کیانی نے اسپورٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس زندگی کا حصہ ہے، سپورٹس میں کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی کا سامنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا سپورٹس بورڈ میں کافی مافیاز تھے جن کو ختم کرنے کے لیے بہت کوشش کی اور انکا حل نکال لیا ،پاکستان سپورٹس بورڈ پر فوکس ہے تاکہ وہ کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا حال ہی میں فیڈریشنز کے لیے کوڈ آف کنڈیکٹ بنایا تین فیڈریشنز کے خلاف کارروائی بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی