i کھیل

سوناکشی سنہا نے اپنے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دیتازترین

July 06, 2024

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کے فورا بعد ہی اس جوڑی کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔ ان افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا کہ جب سوناکشی اور ظہیر کو شادی کے دو روز بعد ہی اسپتال باہر آتے اور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔ ان کا ٹائمز نا سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال ڈیٹنگ کے بعد 23 جون 2024 کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے سول میرج کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی