یونان کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں سربین حریف حماد میڈجیڈوچ کو جبکہ اٹلی کی فابیو فوگنینی نے پیرو کے جان پابلو واریلا کو شکست دی۔سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف حماد میڈجیڈوچ کو 6-7(6-8)اور 3-6سے شکست د ے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں اٹلی کی فابیو فوگنینی نے دوسرے رائونڈ میں سخت مقابلے کے بعد پیرو کے حریف جان پابلو واریلا کو 6-3، 6-7(5-7)اور 5-7سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں سٹیفانوس کا مقابلہ فابیو فوگنینی سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی